Published: 12-07-2024
مریدکے(کرائم رپورٹر محمد وقار بابر) مبینہ طورپر درجن کے قریب معصوم بچوں سے بدفعلی کرنیوالاجنونی 11سالہ معصوم بچے سے بدفعلی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑاگیا۔عوام نے ملزم کی درگت بناکر پولیس کے حوالے کردیا۔ سنوکرکلب کی آڑمیں منشیات فروشی کابھی سنسنی خیزانکشاف۔تفصیلات کے مطابق مریدکے کے نواحی گاؤں ننگل ساہداں ابتسام اکرم عرف شامی سنوکرکلب کامالک گیارہ سالہ بچے محمداحمدکیساتھ سنوکرکلب میں بدفعلی کررہاتھاکہ بچے کے شورمچانے پر علاقہ مکینوں نے سنوکرکلب کادروازہ زبردستی کھول کررنگے ہاتھوں پکڑلیااورخوب درگت بنانے کے بعد متعلقہ تھانہ صدرمریدکے پولیس کے حوالے کردیاایک باوثوق ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزم انتہائی جنونی ہے اورقبل ازیں درجن کے قریب معصوم بچوں کیساتھ مبینہ طورپربدفعلی کرچکاہے۔پکڑے جانیوالے ملزم بارے مزیدانکشاف ہواہے کہ مذکورہ ملزم نے سنوکرکلب کی آڑمیں منشیات فروشی اورجوئے کااڈابھی کھول رکھاہے جہاں پرروزانہ لاکھوں روپے کاجوااورمنشیات فروشی کے علاوہ معصوم بچوں کو نشہ پلاکر انکے ساتھ بدفعلی بھی کرتاتھاپولیس نے متاثرہ بچے کے چچاشاہداقبال ولد بشیراحمدکی مدعیت میں ملزم کیخلاف 377کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش کاآغازکردیاہے۔