پانچ منشیات فروش پولیس کے شکنجے میں‘ ملزمان کے قبضہ سے 6کلو 780گرام چرس اور 05عدد پسٹل 30بو ر برآمد

Published: 14-07-2024

Cinque Terre

(رپورٹ ملک رضوان ناظم) منشیات فروشی میں ملوث05کس ملزمان  پولیس کے شکنجے میں ملزمان کے قبضہ سے 06کلو 780گرام چرس اور 05عدد پسٹل 30بو ر برآمد ملزم کی گرفتاری پرسماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے جرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔گوجرانوالہ سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔انہی احکامات کے پیش نظر ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹرمحمد رضا تنویر کی زیر قیادت،ڈی ایس پی وزیر آباد ہاشم محمود کی زیر نگرانی، ایس ایچ اواحمد نگر انسپکٹرعدنان احمد چیمہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ موثر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھ کلو سات سو اسی گرام چرس اورپانچ عدد پسٹل 30بور برآمدکرلیے۔گرفتار کیے گئے ملزمان میں یاسر الیاس،ارسلان عباس،محمد ارشد،مزمل عباس اور محمد عثمان وغیرہ شامل ہیں۔  ملزمان کی گرفتاری پرسماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ پرسی پی او نے ایس ایچ اواحمد نگر انسپکٹرعدنان احمد چیمہ اور انکی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔