عالم چوک حکیم محمود ٹرسٹ ہسپتال میں مریضہ کا غلط آپریشن‘لواحقین کااحتجاج

Published: 14-07-2024

Cinque Terre

گوجرانوالہ (رپورٹ ملک رضوان ناظم)عالم چوک حکیم محمود ٹرسٹ ہسپتال میں مریضہ کا غلط اپریشن لواحقین سراپا احتجاج بن گے۔جاوید سکنہ مدوخلیل اپنی بیوی کو چیک اپ کروانے ایا انتظامیہ نے پیسوں کے لالچ میں زبردستی داخل کر کے غلط اپریشن کر دیا۔لواحقین کا الزام۔تفصیل کے مطابق محمد جاوید ولد محمد ارشد سکنہ مدوخلیل 9جولائی کو اپنی 26 سالہ بیوی کو چیک اپ کروانے کے لیے عالم چوک حکیم محمود ٹرسٹ ہسپتال لے کر ایا تو سٹاف نے میری بیوی کو چیک کیا اور فوری طور پر داخل کر لیا میں نے سٹاف سے کہا بھی کہ اپ لوگوں نے 18 تاریخ دی ہے میں صرف چیک اپ کروانے ایا ہوں جس پر سٹاف نے بتایا کہ فوری اپریشن نہ کیا تو ماں یا بچے کی موت واقع ہو سکتی ہے اور رات گے اپریشن کر دیا اور صبح کو میری بیوی کی حالت غیر ہونے پر مجھے کہا گیا کہ اپنی بیوی کو سرکاری ہسپتال لے جاو اور اس بات کا کسی سے ذکر نہ کرنا۔گوندلانوالا ٹیچنگ ہسپتال مریضہ کو لے جانے پر پتہ چلا کہ مریضہ کی بلیڈنگ زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے حالت غیر ہو گئی ہے ابھی تک مریضہ ائی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہے اور 13بوتل خون لگنے کے باوجود میری بیوی کی حالت ٹھیک نہ ہو رہی ہے اگر میری بیوی کو کچھ ہوا تو اس کی تمام زمہ داری حکیم محمود ٹرسٹ انتظامیہ پر ہو گی محمد جاوید نے اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ حکیم محمود ٹرسٹ ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ارباب احتیار مجھے انصاف دلائیں اور اس ہسپتال کو فی الفور سیل کیا جائے اور ان کا ریکارڈ قبضہ میں لے کر پڑتال کی جائے کہ ہسپتال میں گائنی ڈاکٹر اور سرجن بھی ہیں کہ نہیں اور سادہ لوح عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔