Published: 15-07-2024
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جہاں قابض فوج نے ضلع کپواڑہ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔سری نگر سے کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی پُرتشدد کارروائی میں شہید کیا گیا۔ کے ایم ایس کے مطابق ضلع کپواڑہ کے علاقے کیرن میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے۔