ترک صدر کی ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی مذمت، مؤثر انداز میں تحقیقات کی جائیں، اردوان

Published: 15-07-2024

Cinque Terre

ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی عالمی سطح پر مذمت جاری ہے جہاں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے بھی سابق امریکی صدر پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ انقرہ سے صدر اردوان نے کہا کہ امید ہے حملے کی تحقیقات انتہائی مؤثر انداز میں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے مجرموں اور انہیں اُکسانے والوں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ حملے کی فوری تحقیقات ہوں تاکہ امریکی انتخابات اور عالمی استحکام پر اثر نہ پڑے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔امریکی ٹیلی ویژن کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ کے وقت ریلی کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے، 5 ہی منٹ گزرے تھے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد ریلی فوری طور پر ختم کر دی گئی تھی۔