Published: 15-07-2024
یورو کپ کے فائنل میں اسپین نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے دی، اسپین سب سے زیادہ چار مرتبہ یورو کپ جیتنے والا ملک بن گیا۔جرمنی کے شہر برلن میں کھیلے گئے یورو کپ فائنل کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔میچ کے 47 ویں منٹ میں نکو ویلیمز نے گول کرکے اسپین کر برتری دلائی جبکہ 73 ویں منٹ میں انگلینڈ کے کول پالمر نے گول کرکے مقابلہ برابر کیا۔اسپین کے مکل اورزیبال نے 86 ویں منٹ میں دوسرا اور میچ کا فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔شاندار کامیابی پر اسپین کے فینز نے گراؤنڈ اور سڑکوں پر جشن منایا۔واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم مسلسل دو یورو فائنل ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔