Published: 15-07-2024
(رپورٹ: چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس لالہ موسیٰ سرکل کا چوروں ڈکیتوں کے خلاف ایکشن دو رکنی حمزہ گینگ گرفتار‘مال مسروقہ2عدد موٹرسائیکل‘ایک رکشہ مالیتی 10لاکھ روپے اور2عدد پسٹل30بوربرآمد‘تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم نے سرکل بھر میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کاروائیوں کے احکامات جاری کررکھے ہیں۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدرگجرات انسپکٹر اعجاز علی بھٹی نے اپنی پولیس ٹیم معظم Asi انچارج چوکی شیخ پور کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل اور رکشہ چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ر کنی حمزہ گینگ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد رکشہ‘2عدد موٹر سائیکل مالیتی 10لاکھ روپے اور دوعدد پسٹل 30بوربرآمدکرلیے۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ جو لوگ اپنی موٹر سائیکل کو بغیر لاک کیے لاوارث چھوڑ کر چلے جاتے۔ہم اسے باآسانی چوری کرکے لیجاتے۔ ڈی ایس پی لالہ موسی کا کہنا ہے کہ اپنی موٹر سائیکل‘رکشہ‘گاڑی وغیرہ کو پارک کرتے وقت ہمیشہ محفوظ جگہ کا انتخاب کیا جائے جہاں CCTVکیمرے نصب ہوں۔اور پارک کرنے کے بعد لاک کرنا ہرگز نا بھولیں۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔