Published: 16-07-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)قصور/ منشیات کا سپلائر گرفتار تھانہ گنڈا سنگھ والا پولیس کی ایس ایچ او زاہد جمیل کی سربراہی میں کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش غلام نبی عرف لبو سکنہ بھکی ونڈ کو گرفتار کر لیا گیا‘ ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد‘ ملزم گنڈا سنگھ اور گردونواح میں ہیروئن فروخت کرنے کا مکروہ دھندہ کرتا تھا‘ ملزم کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔