پیرس، پولیس اہلکار پر نامعلوم شخص کا چاقو سے حملہ

Published: 19-07-2024

Cinque Terre

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس اہلکار پر نامعلوم شخص نے چاقو  سے حملہ کردیا۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور شدید زخمی ہوگیا، چاقو حملے سے پولیس افسر بھی زخمی ہوا ہے۔پیرس میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کا اولمپکس سے کوئی تعلق نہیں لگ رہا اور دہشت گردی کے کسی مقصد کا شبہ بھی نہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق 26 جولائی سے شروع ہونے والے اولمپکس کے آغاز سے قبل پیرس میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔