Published: 19-07-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات: ڈی پی او مستنصر عطا باجوہ کی ہدایت پر 09 محرم الحرام کے جلوسوں و مجالس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ضلع بھر میں 09 محرم الحرام کو 48 جلوس برآمد ہوں گی۔ جن میں سے 4 جلوس کیٹگری اے، 8 کیٹگری بی اور 36 کیٹگری سی کے ہیں اس طرح ضلع بھر میں کل 43مجالس منعقد ہوں گی۔ 09 محرم الحرام کے جلوسوں و مجالس پر فول پروف سیکیورٹی کیلئے گجرات پولیس کی4000 سے زائد نفری تعینات کی گئی ہے جلوس و مجالس کے داخلی وخارجی راستوں پر واک تھروگیٹس نصب کیے گئے ہیں جلوس میں شامل ہونے والے افراد کی تلاشی بذریعہ میٹل ڈیٹکٹر کی جارہی ہے جلوس کی نگرانی کے لیے خصوصی طور پر سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈرون کیمرا کے ساتھ مانیٹرنگ جاری۔ پولیس موبائل کیم کے ذریعے جلوس کی لائیو مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ تمام جلو س و مجالس کی بذریعہ کنٹرول روم بھی مانیٹرنگ جاری ہے۔ شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے متبادل ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے ڈیوٹی پر معمور جوانوں کو کھانا اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کوان کے ڈیوٹی پوائنٹ پر یقینی بنایا گیا ہے۔ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے گجرات پولیس ہر لمحہ کوشاں ہے تمام مذہبی اجتماعات کو بلا تفریق فول پروف سیکیورٹی انتظامات فراہم کرنا گجرات پولیس کی اولین ترجیح ہے ڈی پی او مستنصر عطا باجوہ