Published: 19-07-2024
گوجرانوالہ(رپورٹ ملک رضوان ناظم)علاقہ تھانہ کوتوالی میں دو افراد کے قتل اور دو افراد کے زخمی ہونے کا معاملہ‘سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم کا فوری نوٹس۔ سی پی او کی ہدایت پر ایس پی سٹی شاہد رشید کا جائے وقوعہ کا معائنہ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کر دی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل۔ درندہ صفت ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔(سی پی او)