Published: 19-07-2024
گجرات:(سلیمان علی بٹ سے)ساون کی پہلی بارش نے گجرات میونسپل کارپوریشن ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کی شاندار کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا بارش سے پورا شہر بارشی پانی پر تیرنے لگا شہر تو شہر رہا میونسپل کارپوریشن کا اپنا آفس بھی پانی میں ڈوب گیا جیل چوک رحمان شہید روڈ پر سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملک ابرار حسین اور ان کا عملہ پانی کی نکاسی میں بری طرح ناکام ہوگیا شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا گزشتہ روز گجرات اور گردونواح میں مسلسل دو گھنٹے کی بارش نے ہیہر طرف جھل تھل کردیا جس کی وجہ سے پورا شہر پانی میں ڈوب گیا بارش سے نشیبی علاقے کئی کئی فٹ تک پانی میں ڈوب جیل چوک پرنس چوک رحمان شہید روڈ ریلوے روڈ سرگودھا روڈ کچہری چوک گجرات میونسپل کارپوریشن آفس ضلع کچہری ہارشو گروانڈکئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے اس سلسلہ میں گجرات میونسپل کارپوریشن ضلعی انتظامیہ عوامی نمائندے بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں کئی سالوں سے سیوریج کی درستگی کے کوئی کام نہیں کیا گیا جو کہ لمحہ فکریہ ہے