جوبائیڈن کی اپنی انتخابی مہم بحال کرنے کی منصوبہ بندی

Published: 20-07-2024

Cinque Terre

جوبائیڈن نے انتخابی مہم بحال کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔ ادھر دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے سے بائیڈن کو روکنے کی مہم بھی تیز ہوگئی۔ایوان نمائندگان کے پانچ اراکین اور مزید ایک سینیٹر نے بائیڈن سے دوڑ سے باہر ہونے کا مطالبہ کردیا۔بائیڈن کی مخالفت کرنے والے ڈیموکریٹ کانگریس پرسنز کی تعداد 28 تک جا پہنچی۔نائب صدر کاملا ہیریس بڑے ڈیموکریٹ ڈونرز سے آج اہم بات چیت کریں گی۔