اہم ڈیموکریٹس گورنرز کی کاملا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار حمایت

Published: 22-07-2024

Cinque Terre

کئی اہم ڈیموکریٹس گورنرز نے کاملا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار حمایت کردی۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق مشیگن، الینائے، منیسوٹا، وسکونسن اور کینٹکی کے گورنر نائب صدر کاملا ہیرس کے حامیوں میں شامل ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے 50 سے زیادہ ارکان کانگریس کاملا ہیرس کی حمایت کر چکے ہیں۔ اگست میں ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن میں صدارتی امیدوار کو باقاعدہ نامزد کیا جائے گا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ڈیمو کریٹس نیشنل کنونشن ریاست مشیگن میں 19 سے 22 اگست تک ہوگا۔ صدر جو بائیڈن گذشتہ روز صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوگئے تھے اور انہوں نے اپنی جگہ کاملا ہیرس کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی توثیق کی تھی۔