سیکرٹ سروس ڈائریکٹر نے ٹرمپ کی ریلی میں سیکیورٹی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرلی

Published: 22-07-2024

Cinque Terre

سیکرٹ سروس ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں سیکیورٹی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرلی۔ سابق امریکی صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے معاملے پر امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں سیکرٹ سروس ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل کی پیشی ہوئی۔ اس موقع پر کمبرلی چیٹل نے کہا کہ سیکرٹ سروس ایجنسی ڈونلڈ ٹرمپ کے تحفظ کے مشن میں ناکام ہوئی، میں ٹرمپ کی ریلی میں سیکیورٹی ناکامی کی مکمل ذمہ داری لیتی ہوں۔ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ سیکرٹ سروس کی تاریخ میں اہم ترین آپریشنل ناکامی ہے۔واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ پر حملے میں سیکیورٹی کی ناکامی پر سیکرٹ سروس کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق 13 جولائی کو پنسلوانیا میں ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں ٹرمپ زخمی ہوئے تھے۔ خبر ایجنسی کے مطابق پنسلوانیا میں ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں 2 افراد ہلاک ہوئے تھے۔