Published: 22-07-2024
غزہ میں نسل کشی کے خلاف احتجاج کرنے والے کینیڈا کے شہری کو اسرائیلی فوج نے قتل کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق کینیڈا کا مسلمان شہری اتوار کو سیاحتی ویزے پر اسرائیل پہنچا اور پیر کو اسرائیل سے بذریعہ ٹیکسی غزہ پہنچا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ کینیڈین شہری اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں کینیڈین شہری کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔