Published: 22-07-2024
پاکستانی کرکٹر مہران ممتاز نے پاکستان شاہینز کی جانب سے اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری سوچ بالکل واضح تھی کہ ہم نے آج بنگلادیش اے کے 10 آؤٹ کرنے ہیں۔اپنے پیغام میں نوجوان اسپنر کا کہنا تھا کہ ہمارے بیٹسمینوں نے بہت اچھی بیٹنگ کی تھی لہٰذا کوچ نے ہمیں یہی کہا تھا کہ میچ جیتنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آسان نہیں ہوتا چار روزہ میچ میں آپ ایک دن میں 10 آؤٹ کرلیں، بیٹنگ وکٹ تھی لیکن ہمیں خود پر بھروسہ تھا۔انہوں نے کہا کہ صبح کے سیشن میں کپتان نے کہا تھا جتنا ہارڈ ورک کرسکتے ہیں کریں۔پہلے سیشن میں اس طرح کامیابی نہیں ملی لیکن کھانے کے وقفے کے بعد ہمیں وکٹیں ملیں۔ مہران ممتاز نے کہا کہ تمام بولرز نے اچھی بولنگ کی، خوشی ہے کہ میں نے چار آؤٹ کیے۔