Published: 22-07-2024
اسکاٹ لینڈ کے چارلی کیزل نے ون ڈے ڈیبیو پر بہترین بولنگ کا ریکارڈ بنادیا۔اومان کے خلاف میچ میں چارلی نے 21 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں اور جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا کا ریکارڈ توڑا۔ ربادا نے 2016 میں بنگلادیش کے خلاف اپنے ون ڈے ڈیبیو پر 16 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ چارلی کیزل نے کیریئر کی ابتدائی دو گیندوں پر دو وکٹیں لینے کا منفرد کارنامہ بھی انجام دیا۔اسکاٹش بولر کیریئر کی پہلی دو گیندوں پر وکٹ لینے والے پہلے بولر ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے پہلے اوور میں بغیر کوئی رن دیے تین وکٹیں لیں۔اس میچ میں اومان کی ٹیم 91 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ اسکاٹ لینڈ نے 92 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔