موت سے قبل راجیش کھنہ کے آخری الفاظ ’ٹائم ہوگیا ہے، پیک اپ‘ تھے، امیتابھ بچن

Published: 22-07-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے ماضی کے سپر اسٹار آنجہانی راجیش کھنہ کے آخری الفاظ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اپنی موت سے قبل راجیش کھنہ نے کہا ’ٹائم ہوگیا ہے، پیک اپ‘واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور راجیش کھنہ نے 1971 کی فلم آنند میں اکٹھے کام کیا، امیتابھ نے پرانی یادوں کو مجتمع کرتے ہوئے کہا، یہ معجزہ اور خدا کی جانب سے رحمت تھی۔انھوں نے راجیش کھنہ کی موت کے ایک دن بعد اپنے 19 جولائی 2012 کے بلاگ میں تحریر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ راجیش جی کے ایک قریبی ساتھی نے انکے آخری الفاظ شیئر کیے اور گلوگیر آواز میں بتایا کہ اپنی آخری سانس سے قبل انکا کہنا تھا کہ ٹائم ہوگیا ہے پیک اپ کرو، یہ 18 جولائی  2012 کا دن تھا۔بھارت کے پہلے سپر اسٹار کے ساتھ اپنے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا جب انھوں نے پہلی بار راجیش کھنہ کو دیکھا تو وہ فلم فیئر مادھوری ٹیلنٹ کنٹیسٹ کے پہلی بار ونر تھے اور اسی کنٹیسٹ کے اگلے سال کے لیے جب میں نے (امیتابھ بچن) درخواست دی تو مجھے مسترد کر دیا گیا تھا۔امیتابھ کے مطابق انکی راجیش کھنہ سے دوسری ملاقات فلم ارادھنا دیکھنے کے موقع پر ریوالی تھیٹر نئی دہلی میں ہوئی، جہاں فلم بینوں کی بڑی تعداد اس نوجوان کے ارد گرد موجود تھی۔ امیتابھ نے اپنے بلاگ میں مزید لکھا، کولکتہ میں ایک اچھی ملازمت چھوڑ کر فلمی کیریئر شروع کرنے کا ارادہ تھا، لیکن راجیش کھنہ کو دیکھ کر مجھے یہ اندازہ ہوا کہ جس کے ارد گرد اتنے لوگ ہوں تو ایسے پیشے میں جگہ بنانے کے امکانات کافی کم ہوگا۔