کھیالی بائی پاس روڈ فلائی اوور کے دونوں اطراف سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، عوام پریشان

Published: 24-07-2024

Cinque Terre

گوجرانوالہ(رپورٹ ملک رضوان ناظم) کھیالی بائی پاس روڈ فلائی اوور کے دونوں اطراف سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، عوام پریشان عرصہ دراز سے بات عوامی نمائندوں کے وعدوں اور جھوٹی تسلیوں سے آگے نہ بڑھ سکی  ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ذمہ داران نے آنکھیں بند کر لیں، عوام کا سفر کرنا محال ہو گیا گوجرانوالہ فلائی اوور کے دونوں اطراف سے کھیالی بائی پاس گوجرانوالہ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت کے باعث دھول مٹی کی وجہ سے اردگرد کے رہائشی سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، سڑک سے گزرنے والی ٹریفک بھی انتہائی خطرناک صورتحال سے دوچار ہے، صبح ہونے والی بارش کے بعد نکاسی آب کے انتظامات ناقص رہے، ٹوٹی ہوئی روڈ اور بارشی پانی کے باعث شہریوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، صبح ہونی والی بارش کے بعد ٹوٹی ہوئی روڈ پر موجود بارشی پانی کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار، رکشہ ڈرائیورز اور دیگر ہیوی وہیکلز کو گزرنے میں شدید پریشانی کا سامنا رہا، بارش کے بعد ٹوٹی ہوئی روڈ روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگی، جبکہ انتظامیہ بارشی پانی کی نکاسی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کرتی، مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ٹوٹی ہوئی روڈ پر جگہ جگہ کھڈے ہونے اور ٹریفک کے جام رہنے سے عوام منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہے، گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے لیکن متعلقہ حکام اور عوامی نمائندے صرف طفل تسلیاں دیتے آرہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب اور متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ ٹوٹی ہوئی سڑک کے اس حصہ کی فوری تعمیر ومرمت کی جائے، تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی ہو سکے.