Published: 24-07-2024
گوجرانوالہ (ملک رضوان ناظم) اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چکن کی پرائس کا تعین کرنے کے لئے ریگولیٹری میکنزم تشکیل دینے کا حکم دے دیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ چکن سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اشیاء خوردنی میں شامل ہے، ریٹ بڑھ گئے زمہ دار ادارے کہاں ہیں؟ چکن صوبہ بھر میں عوام کے زیادہ استعمال کی چیز ہے، ریٹ بڑھنا گوارا نہیں، پولٹری والے بزنس کریں جائز منافع کمائیں لیکن عوام پر ناجائز بوجھ نہ ڈالیں، اپنے عوام کا احساس ہے، مافیاز کو مہنگائی کی اجازت نہیں دے سکتے، کسی کا نقصان نہیں چاہتے مگر کیا عوام کو مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں، مہنگائی کسی صورت قابل قبول نہیں، تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں مانیٹرنگ کریں، چکن کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر نہیں ہونی چاہیے، نرخ پر نظر رکھی جائے. تاکہ قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر نہ ہوں.