مریدکے:بدنام زمانہ تین منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتارمنشیات کی بھاری کھیپ برآمد

Published: 24-07-2024

Cinque Terre

مریدکے(کرائم رپورٹر محمد وقار بابر)ایس ایچ اوتھانہ سٹی مریدکے ولی حسن پاشاکی دیگرپولیس پارٹی کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں جاری۔بدنام زمانہ زمانہ تین منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتارمنشیات کی بھاری کھیپ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ کی زیرہدایت ڈی ایس پی سرکل مریدکے غلام مرتضیٰ ڈوگر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے ولی حسن پاشانیاے ایس آئی محمدخالد اے ایس آئی عبدالخالق سمیت دیگرپولیس پارٹی کے ہمراہ مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں کرتے ہو? بدنام زمانہ منشیات فروش علی رضاشفاقت ولدشفاقت علی سکنہ حدوکیکوگرفتارکرکے 1500 گرام چرس ملزم ضابط علی ولدمحمداشرف محلہ احمدپورہ سے 1200گرام اورملزم سلطان مسیح ولدیوسف مسیح سکنہ شیرانوالہ چوک حدوکے سے 1500گرام چرس برآمدکر کے مقدمات درج کرنے کے بعد حوالات میں بندکردیا۔اس موقع پرایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے ولی حسن پاشا کا کہنا تھاکہ افسران کے حکم کے مطابق سٹی مریدکے کو منشیات سے پاک کرنامیری اولین ترجیح ہے نوجوان نسلوں کو نشے کا عادی بنانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔