پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

Published: 25-07-2024

Cinque Terre

پنجاب حکومت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید سمیت 57 ملزمان کی ضمانت منسوخی کےلیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی فسادات کے کیس میں ان ملزمان کی ضمانتیں منظور کی تھیں۔اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی درخواست جرمانہ لگا کر مسترد کر چکی ہے۔