شارک کا سرفر پر حملہ، کٹی ہوئی ٹانگ ساحل سے برآمد

Published: 25-07-2024

Cinque Terre

آسٹریلیا میں نیو ساؤتھ ویلز کے ساحل پر شارک نے ایک سرفر پر حملہ کردیا، جس کی کٹی ہوئی ٹانگ ساحل سے مل گئی ہے۔چند روز قبل مکینزی نامی 23 سالہ شخص سرفنگ کے دوران شارک کے خوفناک حملے میں زخمی ہوا تھا۔زخمی ہونے والے سرفر کا اسپتال میں علاج جاری ہے، تاہم آج ساحل کنارے اس کی کٹی ہوئی ٹانگ بھی مل گئی ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے اسے جوڑنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔اے بی سی نیوز کے مطابق تقریباً 10 فٹ لمبی شارک نے سرفر پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد سرفر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا تھا جبکہ اس کی ایک ٹانگ ساحل سے ملی تھی جسے مقامی لوگوں نے برف پر رکھ دیا تھا اور پھر اس کے بعد اسے اسپتال لے گئے تھے۔