Published: 25-07-2024
جنوبی بھارت کے معروف اداکار دھنوش کو اپنی آئندہ آنے والی فلم رایان کی لانچنگ کی تقریب کے موقع پر خود کو آؤٹ سائیڈر کہنے پر کافی تنقید کا سامنا ہے۔انٹرنیٹ پر صارفین انکی اس بات کو حماقت کی نئی سطح قرار دے رہے ہیں۔وینکاٹیش پرابھو کستوری راجہ المعروف دھنوش نے اپنی آئندہ آنیوالی فلم رایان کی آڈیو لانچ کے موقع پر خود کو آئوٹ سائیڈر کہا، انھوں نے اپنی زندگی کی کہانی سنانے کے دوران بتایا کہ کس طرح انھوں نے سخت محنت کرکے پوئس گارڈن گھر خریدا۔تاہم انٹرنیٹ پر تامل فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ اداکار کو یاد دلایا گیا کہ وہ ایک فلمی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ یہ مضحکہ ہے دھنوش جیسا شخص یہ بات کررہا ہے کہ اس نے صفر سے شروعات کی ہیں۔دھنوش کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے گھر خریدا تو بہت کچھ کہا گیا۔ یاد رہے کہ چنئی کے اسی پوئس گارڈن کے علاقے میں رجنی کانت اور سابق بھارتی اداکارہ و سیاستداں آنجہانی جیا للیتا بھی رہتی تھیں۔