Published: 25-07-2024
سربین ڈانسر و ماڈل نتاشا اسٹینکووچ سے علیحدگی کے بعد بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا کا پہلی مرتبہ نتاشا کی پوسٹ پر ردِعمل سامنے آگیا۔ بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان علیحدگی کے بعد نتاشا نے پہلی انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی، جس میں وہ اپنے بیٹے اگستیا کے ساتھ سربیا کے ایک تھیم پارک میں موجود ہیں جہاں دونوں ماں بیٹے سیر و تفریح کر رہے ہیں۔جہاں اس پوسٹ پر نتاشا کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے منفی تبصروں کا سامنا تھا وہیں ہاردیک نے بھی اپنا ردِ عمل دے دیا لیکن یہ ردِ عمل نتاشا اور اپنے بیٹے کےلیے مثبت انداز میں تھا۔ ہاردیک پانڈیا نے نتاشا اسٹینکووچ کی پوسٹ پر تحریر تو کچھ نہ کیا البتہ انہوں نے پہلے ایک کمنٹ میں آنکھوں میں پیار بھرے چہرے اور پھر سب عمدہ ہے کی ایموجی بنائی جبکہ اس کے بعد علیحدہ کمنٹ میں انہوں نے دل کی ایموجی بنائی۔ واضح رہے کہ ہاردیک پانڈیا کا یہ ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا جب نتاشا کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا تھا۔ خیال رہے کہ بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ نے مسلسل افواہوں کے بعد بلآخر چند روز قبل باہمی رضامندی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ نے اس حوالے سے باضابطہ مشترکہ بیان سوشل میڈیا پر جاری کیا جس میں کہا گیا کہ 4 سال تک ساتھ رہنے کے بعد انہوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔مشترکہ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ہم نے اکٹھے رہنے کےلیے بہترین کوششیں کیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ یہ ہمارے بہترین مفاد میں ہے۔دونوں نے واضح کیا کہ انکا بیٹا انکی زندگی کا حصہ رہے گا، دونوں نے میڈیا سے اس مشکل وقت میں پرائیوسی کی بھی درخواست کی۔