سرائے عالمگیر پولیس: ناجائز اسلحہ برادروں کیخلاف آپریشن جاری غلام عباس‘ حسن رضا‘ بلال فضل سے 30بور پسٹلز برآمد‘ مقدمات درج

Published: 25-07-2024

Cinque Terre

گجرات (رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی ہدایت پر پولیس سرکل سرائے عالمگیر کاناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدر سرائے عالمگیر امیر عباس چدھڑ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کرتے ہوئے ملزم مسمی غلام عباس ولد محمد اکرم قوم کھوہار کو گرفتارکر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل30بور برآمد کیا جبکہ دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر محمد اختر گجرنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1-حسن رضا ولد اسلم خاں قوم پٹھان سکنہ مہے کلاں سرائے عالمگیر  سے پسٹل30بور2-بلال فضل ولد محمد افضل سکنہ محلہ نئی آبادی سرائیعالمگیرسیپسٹل30بوربرآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کا کہنا ہے کہ ضلع گجرات میں اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کیخلاف بلاامتیازکارروائیاں جاری رہیں گی۔