Published: 28-07-2024
گجرات (چوہدری نصیر افضل سے) سخت حبس اور گرمی کے باوجود محکمہ واپڈا کو شرم نہیں‘ بھاری ٹیکسز دینے کے باوجود جٹووکل کے ٹرانسفارمر پچھلے کئی گھنٹوں سے خراب پڑا ہوا ہے‘ کوئی پوچھنے والا نہیں‘ سخت گرمی میں بچے اور بزرگوں کی حالت بہت خراب ہو چکی ہے‘ لیکن واپڈا کے اہلکار اپنی رویتی بے حسی اور آفسر شاہی کے نشے میں دھت بات سننے کو تیار نہیں ہے‘ جب لائن سپرنٹندنٹ نمبر 0300-6253959پر رابطہ کیا گیا ہے تو مصرف فرماتے ہیں ابھی ہم فارغ نہیں ہے‘ جب فارغ ہوں گے تو آپ کا مسئلہ حل کرینگے۔ بجلی کے بل کی مد میں ہزاروں روپے کے بے جا ٹیکسز دینے کے باوجود غریب کی کوئی آواز سننے کو تیار نہیں ہے۔