Published: 28-07-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل)تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری کمسن لڑکے کے ساتھ بدفعلی کرنیوالے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصرعطاء باجوہ کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی سرکل لالہ موسیٰ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر مجاہد فاروق نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کمسن لڑکے کیساتھ بدفعلی کرنے اور نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کے جرم میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں عامر رفیق ساکن سرکیاں‘فیضان قیصر ساکن گاکھڑی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔