سٹی پولیس کے بے حیائی کے اڈوں پر چھاپے‘5ملزمان گرفتار

Published: 28-07-2024

Cinque Terre

مریدکے(کرائم رپورٹر محمد وقار بابر)آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل کے حکم پر ڈی پی او بلال ظفر شیخ کی ہدایت پر ڈی ایس پی غلام مرتضی ڈوگر کی نگرانی میں سٹی پولیس کے بے حیائی کے اڈوں پر چھاپے تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز آر پی او شیخوپورہ کی حکم پر ڈی پی او کی ہدایت پر ڈی ایس پی کی نگرانی میں ایس ایچ او ولی حسن پاشا کی سپر ویژن میں تھانہ سٹی مریدکے فلک شیر ASI نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے صغراں بی بی عرف گوگی کے قبحہ خانہ پر ریڈ کر کے درج ذیل ملزمان 1۔صغراں بی بی عرف گوگی زوجہ افضل قوم بھلر سا گئیکن حال مقیم بسم اللہ کالونی مریدکے 2۔سونیا بی بی زوجہ عبدالرؤف ساکن نزد عزیز مسجد ننگل ساہداں مریدکے 3۔شکرانہ بی بی زوجہ محمد ریاض قوم مسلم شیخ ساکن سکھیکی 4۔محمد ارشد ولد ریاست علی قوم بھلر ساکن ڈیرہ شکر دین تحصیل کامونکی ضلع گوجرانوالہ 5۔محمد شہباز ولد الیاس قوم بھلر ساکن ڈیرہ شکر دین تحصیل کامونکی ضلع گوجرانوالہ کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔ جن کے خلاف مقدمہ نمبر 1629/24 بجرم 371A/371B درج رجسٹر کر کے کاروائی عمل میں لائی جارہی ہیایس ایچ او ولی حسن پاشا کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن 2000 گرام چرس برآمد تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز  ایس ایچ او ولی حسن پاشا کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن بدنام زمانہ منشیات فروش سفیان جٹ اور شوکت بٹ رنگے ہاتھوں گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2000 گرام چرس برآمد ملزمان کے خلاف 9c  کے مقدمات درج آر پی او کا سٹی پولیس کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان