مئی، جون فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر سماعت آج ہوگی

Published: 30-07-2024

Cinque Terre

مئی اور جون کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں کی سماعت نیپرا میں آج ہوگی۔کے الیکٹرک نے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں 2 روپے 53 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا ہے۔جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت 2 روپے 92 پیسے اضافے کی درخواست ہے۔درخواست منظوری سے کے الیکٹرک صارفین پر 10 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔