لندن میں بچوں کی پارٹی کے دوران چاقو حملہ، 2 بچے ہلاک، متعدد زخمی

Published: 30-07-2024

Cinque Terre

لندن کے علاقے ساؤتھ پورٹ میں بچوں کی پارٹی کے دوران چاقو کے حملے میں دو بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق چاقو حملے میں زخمی 6 بچوں سمیت 8 افراد کی حالت نازک ہے، جبکہ حملے کے شبہے میں 17 سال کے لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چاقو حملے کا یہ واقعہ بچوں کیلئے ہونے والے ٹیلر سوئفٹ ڈانس اور یوگا پارٹی کے دوران پیش آیا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے سیاہ ہوڈی پہنی ہوئی تھی۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد انہوں نے بچوں کو چیچتے چلاتے اور بھاگتے دیکھا جو کہ انتہائی خوفناک منظر تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ایونٹ میں کم از کم 25 بچے موجود تھے، جن کی عمریں 6 سے 11 سال کے درمیان تھیں، حملے کے بعد بچے زخمی حالت میں سڑک پر دوڑتے ہوئے نظر آئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔