بھارت: بیٹے کی خواہش رکھنے والی سنگدل ماں نے 9 دن کی بیٹی کو قتل کردیا

Published: 30-07-2024

Cinque Terre

بھارت میں بیٹے کی خواہش رکھنے والی سنگدل ماں نے 9 دن کی بیٹی کو قتل کر دیا، وہ بیٹی کی پیدائش پر خوش نہیں تھی۔بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بیٹے کی خواہش رکھنے والی ماں نےاپنی 9 دن کی بچی کا گلا کاٹ ڈالا۔بچی کے باپ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے ظالم ماں کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران خاتون نے اعتراف کیا کہ وہ لڑکی کی پیدائش پر خوش نہیں تھی۔