Published: 30-07-2024
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے متعلق یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ انہیں ممبئی میں آنکھوں کے علاج میں پریشانی کا سامنا ہے اور وہ اب اپنے علاج کےلیے امریکا جائیں گے۔ 21 مئی کو شاہ رخ خان نے احمدآباد میں کولکتا نائٹ رائیڈرز کا میچ دیکھا تھا جہاں انہیں ہیٹ اسٹروک ہوا جس کے بعد وہ اسپتال میں داخل ہو گئے لیکن ایک دن بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔ تاہم شاہ رخ خان اس بار آنکھوں کے علاج کےلیے طبی معائنہ کروائیں گے۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق اداکار آنکھوں کے علاج کےلیے امریکا جائیں گے جس کے لیے وہ 30 جولائی تک روانہ ہوجائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپر اسٹار ممبئی کے ایک اسپتال گئے لیکن علاج انکی توقعات کے مطابق نہ ہوسکا۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ شاہ رخ خان پیر 29 جولائی کو آنکھوں کے علاج کےلیے ممبئی کے ایک اسپتال گئے تھے لیکن انکا علاج منصوبے کے مطابق نہیں ہوا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شاہ رخ کو اب امریکا لے جایا جا رہا ہے تاکہ انکی آنکھوں کو ہوئے کسی بھی طرح کے نقصان کا پتہ لگایا جاسکے۔ توقع ہے کہ سپر اسٹار آج یا کل روانہ ہو جائیں گے۔