گوادر میں احتجاج کرنے والوں کو وہاں کے پروجیکٹس کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے، چینی قونصل جنرل

Published: 31-07-2024

Cinque Terre

چینی قونصل جنرل یانگ یو ڈونگ نے کہا ہے کہ گوادر میں کچھ سیاسی پارٹیاں احتجاج کر رہی ہیں، ان لوگوں کو وہاں چلنے والے پروجیکٹس کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے۔کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے چینی قونصل جنرل نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی معاشی خوشحالی کا سبب ہوگا، پاکستان کی معاشی ترقی میں سی پیک کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ چین کامیاب رہا، چین پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کو مکمل سپورٹ کرتا ہے۔یانگ یو ڈونگ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے کشمیر کیلئے بہت سے قراردادیں منظور کی ہیں، ان قراردادوں کے ذریعے کشمیر کا حل چاہتے ہیں، ہمارا بھی وہی موقف ہے جو پاکستان کا موقف ہے۔