Published: 31-07-2024
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ڈمپل کپاڈیا کا کہنا ہے کہ ایک مشہور ڈائریکٹر اور ہمارے خاندان کے قریبی دوست نے مجھے اسکول سے نکالنے کی دھمکی تھی کیونکہ مجھے جذام (لیپروسی) کی تشخیص ہوئی تھی۔ اس وقت میری عمر 12 یا 13 برس تھی۔حال ہی میں جے پور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈمپل کپاڈیا کا کہنا تھا کہ انکے والد چنی بھائی کپاڈیا انڈسٹری کے متعدد جیالوں کے دوست تھے۔ انھوں نے کہا اسی بیماری کی وجہ سے مجھے فلم بوبی (1973) میں کاسٹ ہونے میں مدد ملی۔ڈمپل کپاڈیا نے کہا کہ وہ اسکول سے نکالنے کی دھمکی کی وجہ سے پریشان تھیں حالانکہ اسکول سے خارج کرنے کا لفظ میں نے پہلی بار سنا تھا۔ لیکن جذام کے باوجود راج کپور نے مجھے فلم بوبی کےلیے سائن کیا۔حالانکہ ابتداء میں مجھے اس فلم کےلیے مسترد کردیا گیا تھا۔ راج کپور نے کہا کہ آپ فلم کے ہیرو (رشی کپور) سے بڑی لگتی ہیں، تاہم بعد میں وہ مجھے کاسٹ کرنے پر تیار ہوگئے۔یاد رہے کہ ڈمپل کپاڈیا نے اپنا بالی ووڈ کیریئر بہت کم عمری (ٹین ایج) میں شروع کیا اور یہ انہی دنوں کی بات ہے جب وہ جذام کی بیماری میں مبتلا تھیں۔