Published: 31-07-2024
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بیروت اور تہران میں ہونے والے حملوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔ عالمی ادارے کے سربراہ کے ترجمان کے مطابق تہران اور بیروت میں حملے کشیدگی میں خطرناک اضافہ ہیں۔ سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر پہنچنے کے مقاصد کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو دیکھ رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ فریقین طویل مدتی امن اور استحکام کیلئے علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے کام کریں۔