Published: 31-07-2024
برطانوی نشریاتی ادارے کے سابق نیوز اینکر پر بچوں کی نازیبا تصاویر شیئر کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ لندن سے برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق نیوز اینکر ہیو ایڈورڈ نے نازیبا تصاویر شیئر کرنے کے الزامات قبول کر لیے۔رپورٹ کے مطابق ہیو ایڈورڈ نے ویسٹ مجسٹریٹ کورٹ میں تینوں الزامات قبول کیے، الزامات قبول کرنے کےبعد ہیو ایڈورڈ کو ستمبر میں سزا سنائی جائےگی۔ ہیو ایڈورڈ پر رواں برس جون میں فرد جرم عائد کی گئی تھی