Published: 31-07-2024
گجرات(چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کیا،اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر ایاز ناصر‘ ڈاکٹر علی حسنین بھٹہ ودیگر ڈاکٹرز وسٹاف ان کے ہمراہ تھا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں سے فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ عزیر بھٹی شہید ہسپتال سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، مفت اددویات و لیب ٹیسٹ کی سہولت میسر ہے، ڈاکٹر و عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ہسپتال میں موجود ہیں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، ڈاکٹر و عملہ وقت کی پابندی کریں، ہسپتال میں مریضوں کو خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے اور صفائی جا خاص خیال رکھا جائے، ڈاکٹرز و عملہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ علاج معالجے بارے مریض کو مکمل راہنمائی فراہم کی جائے، مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کیا جائے۔