Published: 05-08-2024
فیصل آباد: پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا کے بریک اَپ سے متعلق بیان پر اُن کے سابق منگیتر عُمر بٹ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔حال ہی میں جنت مرزا نے معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے ٹک ٹاکر عُمر بٹ سے راہیں جُدا کرنے سے متعلق بیان دیا تھا۔جنت مرزا کا اپنے بیان کہنا تھا کہ وہ بریک اَپ کے لیے تیار نہیں تھیں لیکن اُنہیں اس بات کی خوشی بھی ہے کہ یہ رشتہ نکاح سے پہلے ہی ختم ہوگیا کیونکہ اگر نکاح کے بعد علیحدگی ہوتی تو وہ بہت زیادہ تکلیف دہ لمحہ ہوتا۔ٹک ٹاکر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اُنہیں بریک اپ کا فیصلہ کرنے میں دو سال لگے، اُنہوں نے بہت سی چیزیں برداشت کیں لیکن اب اُن میں برداشت ختم ہوگئی ہے، اگر کوئی اُن کے ساتھ غلط کرتا ہے تو اُن کی زندگی میں اُس کی کوئی جگہ نہیں۔جنت مرزا کا یہ بیان جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے تو وہیں دوسری طرف اُن کے سابق منگیتر عُمر بٹ نے بھی مبہم انداز میں ردعمل دے کر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔عمر بٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ایک پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے مبہم انداز اپناتے ہوئے کہا کہ میرے والدین نے میری بہت بہترین پرورش کی ہے، اسی لیے میں کسی کے بارے میں بات نہیں کرتا۔ٹک ٹاکر نے جنت مرزا کا نام لیے بغیر اُن پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سستی توجہ حاصل کرنے کا شوق نہیں ہے، اللہ آپ کو خوش رکھے، آمین۔واضح رہے کہ جنت مرزا نے سال 2023 میں عمر بٹ سے بریک اپ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اس جوڑی کے مداح بہت مایوس ہوگئے تھے۔