حسینہ واجد کے شوہر پاکستان میں کس اہم ادارے میں ملازم تھے

Published: 06-08-2024

Cinque Terre

ڈھاکا: بنگلادیش کے وزیراعظم حسینہ واجد کے شوہر عبد الواجد میاں ایک نیوکلیئر سائنس دان تھے اور پاکستان میں ایک اہم ادارے میں ملازمت بھی کرتے تھے۔شیخ حسینہ واجد کے شوہر محمد عبدالواجد میاں نیوکلیئر سائنسدان تھے اور 1963 میں کراچی کے اٹامک انرجی ریسرچ سینٹر (AERC) میں ملازمت کی بعد ازاں مزید تعلیم کے لیے بیرون ملک گئے۔اگلے ہی برس یعنی 1964 میں لندن کے اعلیٰ کالج سے ‘ڈپلومہ آف امپیریل کالج کورس’ مکمل کیا جس کے بعد 1967 میں برطانیہ ہی کی درہم یونیورسٹی سے فزکس میں ڈگری لی اور ڈھاکا میں اٹامک انرجی ریسرچ سینٹر میں بطور سائنٹیفک آفیسر شمولیت اختیار کی۔بعد ازاں 1969 میں وہ مزید تعلیم کے لیے اٹلی گئے اور بین الاقوامی مرکز برائے نظریاتی طبعیات میں ایسوسی ایٹ شپ حاصل کی اور پھر کراچی کے نیوکلیئر پور پلانٹ کے چیف سائنٹسٹ بھی رہے۔تاہم سقوط ڈھاکا کے بعد حالات تبدیل ہوئے اور سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر بنگلادیش چلے گئے تھے۔محمد عبدالواجد کی حسینہ واجد سے شادی 1967 میں ہوئی تھی اور ان کے ایک بیٹا صجیب واجد اور ایک بیٹی صائمہ واجد بھی ہیں۔شیخ حسینہ کے شوہر ایم اے واجد 9 مئی 2009 میں انتقال کرگئے وہ  ذیابیطس کے باعث گردوں کے عارضے میں مبتلا ہوگئے تھے۔