دفترخارجہ میں مرمتی کام کے دوران ایک کمرے میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی

Published: 07-08-2024

Cinque Terre

 اسلام آباد: دفترخارجہ میں مرمتی کام کے دوران متعدد کمروں میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ دفتر خارجہ میں آغا شاہی بلاک کے  استقبالیہ اور اطراف کے کمروں میں آگ بھڑک اٹھی، آگ اس کمرے میں لگی جہاں مرمت کا کام جاری تھا۔مزید بتایا گیا کہ آگ پر مزید پھیلاؤ سے پہلے ہی قابو پا لیا گیا اور آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔