Published: 07-08-2024
اسلام آباد: بنگلادیش اے کیخلاف دو چار روزہ میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کا ٹریننگ کیمپ منعقد ہوا۔اسلام آباد کلب میں ہونے والے پہلے پریکٹس سیشن میں پاکستان شاہینز اسکواڈ کے کھلاڑیوں سرفراز احمد، نسیم شاہ سمیت دیگر نے ہیڈ کوچ عمر گل کی نگرانی میں حصہ لیا۔پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کی درمیان دو چار روزہ میچوں کی سیریز 13 اگست سے اسلام آباد کلب میں کھیلی جائے گی۔