Published: 07-08-2024
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے چیرمین پی سی بی کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔جسٹس شہرام سرور چوہدری کل شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، پی سی بی اور وقار یونس کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری قانون کے منافی ہے، وقار یونس کی تقرری کے لیے کوئی اخبار اشتہار نہیں دیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ وقار یونس کی بطور ایڈوائزر ٹو چئیرمین پی سی بی تقرری کالعدم قرار دے۔