خلیل الرحمان قمر کیس؛ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

Published: 07-08-2024

Cinque Terre

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے خلیل الرحمن قمر کیس کے ملزمان کے ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی۔خلیل الرحمن ہنی ٹریپ کیس میں آمنہ عروج اور اس کے 9 ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کی درخواست پر 9 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کا حکم دیا۔جج خالد ارشد نے تفتیشی افسر کو ملزمان کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جو ملزم بے گناہ ہے اس کو چھوڑنا ہے اور جو گنہگار ہے اس کے خلاف ثبوت دیں۔ خلیل الرحمن قمر کے وکیل نے کہا کہ جو ملزمان بے گناہ تھے ان کو کلئیر کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان آمنہ عروج کے شریک جرم ساتھی ہیں۔ ملزمان نے خلیل الرحمن قمرکو اغوا کرکے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔