Published: 08-08-2024
گجرات رپورٹ(سلیمان علی بٹ سے)میونسپل کارپوریشن میں چیف آفیسر ملک ابرار اور سینی ٹیشن برانچ کے انچارج چوہدری نصراللہ کنگ اور سپر وائزروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت جی ٹی روڈ پر واقع پرانا گورالہ کی مین راستے پر پورے ایک ماہ سے بن بارش کے گورنمنٹ پرائمری سکول کے سامنے اور سرکاری BHUہسپتال کے اندر اور باہرچار پانچ فٹ پانی نالیوں کے بند ہونے کی وجہ سے جمع جس کی وجہ سے گاؤں گورالہ کے لوگوں اور راہگیرو کو گزرنے کے لئے کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے بلکہ گاوں کے لوگ میونسپل کارپوریشن کے ذمہدران کو بدعاہیں دیتے نظر آتے ہیں میونسپل کارپوریشن کے ذمہ دران لمبی تان کر سوگئے ہے شرم انکے نزدیک سے بھی نہیں گزری ہے کئی بار اس نالی کے گندے پانی سے سانپ جیسی زیرہلی چیز بھی باہر نکل آتی ہے جس سے علاقے میں ایک عجیب سا خوف پیدا ہوا ہے ایک ماہ سے بن بارش کے روڈ پر گندہ پانی جمع ہونا ڈی سی او گجرات صفدر حسین ورک اور میونسپل کارپوریشن کے ذمہ دران کے لئے سوالیہ نشان ہے گاؤں کے لوگوں کا میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک دو دن میں ہمارے گاؤں سے پانی کا معاملہ حل نہ ہوا تو ہم میونسپل کارپوریشن اور ڈی سی او دفتر کے سامنے پر امن احتجاج کا حق حاصل رکھتے ہیں مگر کروڑوں روپے کے فنڈ یہ خود کھا جاتے ہیں اور علاقے کو لاوارث چھوڑ دیتے ہیں اعلیٰ ڈی سی او گجرات صفدر حسین ورک یہ میونسپل کارپوریشن میں چیف آفیسر ملک ابرار اور سینی ٹیشن برانچ کے انچارج چوہدری نصراللہ کنگ کی کارکردگی بلکل زیرو ہے ان کی جگہ کسی ایماندار آفیسر کو تعینات کیا جائے بلدیہ دفتر میں کروڑوں کی مالیت کی گاڑیاں انکی نااہلی کی وجہ سے ناکارہ کھڑی ہے جناب اعلی ذرا ان کی چھان بین کی جائے تو کروڑوں کی ریکوری ہو سکتی ہے گاوں گورالہ کی عوام ان کے خلاف کاروائی کی منتظر ہیں۔