Published: 08-08-2024
ڈڈیال رپورٹ (بلال ظفرسے) روٹی پندرہ روپے نان بیس روپے میں فروخت کیا جائے خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال کی تندور اور ہوٹل ملکان کو وارننگ۔آٹا سستا ہونے کے فوائد عوام تک ہر صورت منتقل ہونے چاہیں۔یاسر بخاری تفصیلات کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن ڈڈیال کا اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال یاسر بخاری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جسمیں تحصیلدار رضوان لطیف،ایس ایچ او راشد حبیب اور ہوٹل وتندور مالکان نے شرکت کی اجلاس میں کہا گیا کہ ڈڈیال میں سو گرام روٹی کی قیمت 15روپے جبکہ نان کی قیمت بیس روپے مقرر کی گئی تھی لیکن عوام الناس کی جانب سے شکایات موصول ہورہی ہیں کہ ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہیں ہورہا جسکی وجہ سے آج اجلاس بلایا گیا ہے۔اسٹنٹ کمشنر یاسر بخاری نے کہا کہ آٹا سستا ہونے کے فوائد عوام الناس تک ہر صورت منتقل ہونے چاہیے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روٹی پندرہ روپے اور نان بیس روپے میں ہی فروخت کیا جائے گا اگر کوئی اس ریٹ کی خلاف ورزی کرے گا تو اسکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا