ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کا گورنمنٹ ایم ٹی ہائی سکول‘ گورنمنٹ ہائی سکول ایم سی نمبر 12پیپلز کالونی کا دورہ‘ صفائی ستھرائی کے انتظامات چیک

Published: 08-08-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ نعمت اللہ اُپل سے) گوجرانوالہ حکومت پنجاب کے ایجوکیشن سیکٹرریفارمز پروگرام کے تحت ضلع کے سکولوں میں ترجیحی بنیاد پر سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس کامقصد سکولوں میں زیر تعلیم طلباوطالبات کو حصول تعلیم کیلئے ہر لحاظ سے موافق ماحول کی فراہمی یقینی بنانا ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے گورنمنٹ ایم ٹی ہائی سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول ایم سی نمبر 12 پیپلز کالونی کے دورہ کے موقع پر کی، انہوں نے اسکولوں کے انتظامات بارے تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر اسکولوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر کرنے اور دیگر بنیادی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے دورے کیے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے سکولوں کی انتظامیہ سے مسائل بھی معلوم کیے اور کہاکہ مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے اس دوران بنیادی سہولیات کی دستیابی اور آپریشنل ہونے سمیت معیار تعلیم، اساتذہ کی حاضری، طلباء وطالبات کی تعداد، انرولمنٹ، صفائی ستھرائی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع محکمہ سکول پرنسپلز اور ایجوکیشن کے افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرسرکاری سکولوں میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے سکولوں کے جائزہ لینے کیلئے دورے کیے جا رہے ہیں۔ اساتذہ کو طلبہ کی تعلیم و تربیت پریکساں توجہ دینے کی تلقین، سکول میں صفائی کی صورتحال کومزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت۔ ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز کا معائنہ کیا اور بچوں سے ملاقات کی اور انہوں نے اساتذہ سے ملاقات کی اور کہا کہ استاد قوم کا معمار ہوتا ہے آپ جتنی اچھی آبیاری کرو گے اس کا پھل مستقبل میں علاقے کو ترقی کی صورت میں ملے گا ترقی اور خوش حالی کا واحد راستہ  تعلیم ہے جو قومیں تعلیم کے میدان میں پیچھے ہیں وہ کم از کم آج کے اس سائنسی دور میں خوشحال نہیں ہونگی، ہماری صحت ہماری معشیت کا دارومدار تعلیم پر ہیاس لیے آپ نے محنت کرنی ہے۔انہوں نے اسکول کو صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت کی۔