جو شریعت اور آئین کو نہیں مانتے، ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے ، آرمی چیف

Published: 09-08-2024

Cinque Terre

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ علما اعتدال پسندی کو معاشرے میں واپس لائیں اور فساد فی الارض کی نفی کریں۔وفاقی دارالحکومت میں نیشنل علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا جرم فساد فی الارض ہے۔ پاک فوج اللہ کے حکم کے مطابق فساد فی الارض کے خاتمے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ جو شریعت اور آئین کو نہیں مانتے، ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے ۔