جہلم: جی ٹی روڈ پر بس الٹ گئی، ایک مسافر جاں بحق، 15 زخمی

Published: 09-08-2024

Cinque Terre

جہلم: جی ٹی روڈ پر مسافر بس الٹنے سےایک مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ پرچکوہا کے قریب مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں  ایک مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔لاش اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں  دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق مسافربس راولپنڈی سے لاہورکی طرف جا رہی تھی۔